Maryam Nawaz Bashes Govt & Threatens To Go On Hunger-Strike
Youtube
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کے سابق وزیر اعظم اور والد نواز شریف کو جیل میں گھر کے پکے کھانے کی اجازت نہ دینے پر ‘بھوک ہڑتال’ کی دھمکی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے، کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے، اگر حکومت نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی، بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی کیونکہ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے، یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں، اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف، العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل نے 2 جولائی کو کہا تھا کہ ‘نواز شریف پر کھانے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، بلکہ آج بھی ان کا کھان ان کے گھر سے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘پنجاب حکومت نے صرف ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دینے کی تجویز دی تھی جو سابق وزیر اعظم کے کھانے کا چارٹ مرتب کرے تاکہ انہیں اس کے مطابق باورچی فراہم کیا جائے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ ان سے ملاقات کرتے ہیں لیکن اپنی نوکری بچانے کے لیے ہر بار ہر کسی کو سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق گمراہ کرتے ہیں جو بدقسمتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر عدنان ماہر امراض قلب نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود شریف خاندان پراپیگنڈا کرنے کے لیے ان سے ماہر قلب کی خدمات لے رہا ہے۔
Source
Iran cannot be bought with money or bribes - Donald Trump confess
Japan Earthquake: Dramatic before-and-after images reveal extensive Aeon Mall destruction
Hamid Mir's views on Bilawal Bhutto & Maryam Nawaz's conflict
YouTuber Rajab Butt, friends booked for allegedly attacking women
Rana Sanaullah hits back at Bilawal Bhutto over Azad Kashmir situation
Nabeel Gabol's video goes viral while riding bike without helmet and Police officer salutes him













