Five-Year Old Child Accidentally Shoots Grandfather in Lahore
Facebook
لاہور میں اسلحے سے کھیلتے ہوئے پانچ سالہ بچے سے مبینہ طور پر گولی چل گئی، گولی لگنے سے دادا جاں بحق ہوگیا پولیس نے تفتیش کے بعد واقعے کو حادثہ قرار دے دیا۔
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں اسلحے سے کھیلنا خطرناک ثابت ہوا جہاں پانچ سالہ بچے کے ہاتھوں گولی چلنے سے دادا جان کی بازی ہار گیا۔
پانچ سالہ عارف والد کے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو دادا کی ٹانگ میں لگی لیکن اسپتال لے جاتے ہوئے خون ذیادہ بہہ جانے سے باسٹھ سالہ حنیف دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا اور اسلحہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی تنبیہہ بھی کی۔
ورثا نے مجسٹریٹ کے سامنے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔
Source
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail










