Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash There is a grave possibility of war in next few days - Defence Minister Khawaja Asif There is a grave possibility of war in next few days - Defence Minister Khawaja Asif DG ISPR's Press Conference on Indian Allegations Against Pakistan DG ISPR's Press Conference on Indian Allegations Against Pakistan PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case What if Pakistan withdraws from the Shimla agreement? Hamid Mir reveals What if Pakistan withdraws from the Shimla agreement? Hamid Mir reveals Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference

Dunya Tv Fired Mohsin Abbas From Their Popular Comedy Show "Mazaaq Raat"

Posted By: Arif Javed, July 23, 2019 | 21:38:17

Dunya Tv Fired Mohsin Abbas From Their Popular Comedy Show "Mazaaq Raat"




محسن عباس پر مقدمے کے اندراج کے بعد دنیا ٹی وی کا اعلان لاتعلقی

دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام ”مذاق رات“ کے (ڈی جے) محسن عباس حیدر پر گھریلو تنازع کی بنیاد پر ہونے والے کیس کی وجہ سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس کا اظہار عوام کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔

دنیا ٹی وی کی انتظامیہ نے اپنے ناظرین کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے محسن عباس حیدر پر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ان سے اعلان لاتعلقی کیا ہے۔

جب تک محسن عباس حیدر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے، وہ دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام ”مذاق رات“ کا حصہ نہیں ہونگے۔ فی الحال جو پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں، وہ اس ناخوشگوار واقعہ سے قبل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کے خلاف 406، 506B کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ان کی اہلیہ فاطمہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق محسن عباس نے پچاس لاکھ روپے لیے اور واپس نہیں کئے۔ محسن عباس شادی کے بعد سے مجھ پر تشدد بھی کرتا رہا ہے۔

واضح رہے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں ان کے شوہر کسی اور لڑکی میں دلچسپی لینے لگے تھے، پتا چلنے پر محسن نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ وہ حاملہ بھی تھیں۔

محسن عباس نے اپنی اہلیہ کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر 22 جولائی کو پریس کانفرنس میں اپنا موقف پیش کیا تھا۔

پولیس نے 23 جولائی شام 4 بجے ایف آئی آر کاٹ دی اور انویسٹی گیشن شروع کر دی، اس کے لیے فریقین کا موبائل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔



Source



Comments...