CM Punjab Usman Buzdar Survives Helicopter Crash
Youtube
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ہیلی کاپٹر کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس لاہور آرہے تھے، جب اُن کا ہیلی کاپٹر لاہور ریلوے اسٹیشن کے اوپر پہنچا تو کبوتروں کے غول سے ایک کبوتر ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے سے ٹکرا گیا۔
کبوتر ٹکرانے سے ہیلی کاپٹر کا توازن متاثر ہوا اور ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا جبکہ انجن سے بھی آوازیں آنے لگیں۔
پائلٹ نے بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارلیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور وزیراعلیٰ کا عملہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھا۔
Source
What happened inside Gul Plaza? Story of a survivor from the fire
Donald Trump shares AI-generated new map of America
Khawaja Asif terms 18th Amendment 'Dhakonsla'
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Shehla Raza's aggressive response on Khawaja Asif's comments about 18th amendment
Talal Chaudhry & Asad Qaiser face-off in National Assembly












