Top Rated Posts ....

Breaking News: Donald Trump Cancels Peace Talks with Taliban

Posted By: Altaf Zahid, September 07, 2019 | 22:31:55


Breaking News: Donald Trump Cancels Peace Talks with Taliban

Youtube





واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی معطلی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کابل میں حملے کے بعد معطل کر دیئے ہیں، طالبان جنگ بندی نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت نہیں، وہ مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟






صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کرتے ہوئے کہا طالبان رہنماؤں کو آج امریکا پہنچنا تھا، کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اتوار کو ہونی تھی، کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور گیارہ دیگر افراد مارے گئے تھے، جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمے داری قبول کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کیلیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔​



Source



Comments...