Rawalpindi: Madrasse Ke Molvi Ne 12 Sala Bache Ko Ziadati Ka Nishana Bana Dia
راولپنڈی: مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں استاد گرفتار
راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں صدر بیرونی پولیس تھانے کے حدود سے مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے پر مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مذکورہ شخص کو پولیس نے 12 سالہ بچے کے طبی معائنے کے بعد گرفتار کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کا علم جب سینٹرل پولیس افسر محمد فیصل رانا کو ہوا تو انہوں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر رائے مظہر اقبال کو بچے کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
تاہم جب پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو ملزم نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
بچے کے طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے بچے کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔
ایس پی مظہر اقبال نے اس حوالے سے بتایا کہ ’اس کیس کی شفاف طریقے سے تحقیقات کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے جس میں ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر قانونی کارروائیاں بھی شامل ہیں‘۔
دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے ایس پی کو دیگر بچوں کے ساتھ بھی اس طرح کی بدفعلی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیگر بچوں کے ساتھ بھی ریپ کی کوئی رپورٹ سامنے آتی ہے تو اس کے لیے علیحدہ مقدمہ درج کیا جائے۔
اس کے ساتھ سی پی او نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر سماجی دباؤ کی وجہ سے اہلِ خانہ مقدمے میں مدعی نہ بننا چاہیں تو پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے۔
Source
خدارا اپنے بچوں کو اکیلے مساجد اور مدارس نہ بھجوائیں۔ راولپنڈی دھمیال کیمپ کی مسجد میں قاری کی بارہ سالہ بچے ساتھ جنسی زیادتی۔ قاری صاحب کے بقول بچہ غیر مناسب لباس میں تھا جس وجہ سے ان کے اندر سفلی جذبات بیدار ہو گئے۔ pic.twitter.com/U8eAmvyH6h
— Mubarak Ali (@mubarak74) September 20, 2019
71 Robbers of Kacha Region in Larkana and Sukkur Divisions Surrender Weapons
Nephew killed his Aunt declaring her a blasphemer in Gujranwala - Umar Cheema shares details
West Indies set a new record in ODI history
People should invest in stock market instead of keeping money in banks - Justice Aminuddin
Chinese defense analyst's interesting reaction to Indian Air Force being described as better than Chinese Air Force
Maulana Sherani got married for the second time at the age of 92







