Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Video of Ayatollah Khamenei's damaged house has been released Video of Ayatollah Khamenei's damaged house has been released 'Our DNA is one', Taliban minister says after reaching India 'Our DNA is one', Taliban minister says after reaching India Trump & Meloni rift, both appeared to ignore each other while posing for NATO group photo Trump & Meloni rift, both appeared to ignore each other while posing for NATO group photo BBC Urdu's report on what happened with K2 airways cargo plane that crashed BBC Urdu's report on what happened with K2 airways cargo plane that crashed Saudi Arabia introduces new tourist visa package for Pakistan and 7 other countries Saudi Arabia introduces new tourist visa package for Pakistan and 7 other countries Mufti Taqi Usmani's Fatwa on Crypto appeared Mufti Taqi Usmani's Fatwa on Crypto appeared





پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور اگر ہمیں چھیڑا گیا تو پھر وہ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
پشاور میں جے یو آئی کے کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کے تمام ادارے اگر آئین کی پاسداری کریں گے تو پھر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا، ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالے گا اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ کچھ لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں نہ چھیڑا جائے، اگر ہمیں چھیڑا گیا تو پھر آپ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، تبدیلی والوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن 20 لاکھ بے روزگار کردیئے۔ یہ پہلے مرغیاں پھر بھینسیں اور اب لنگر خانے سے ملک کی معیشت ٹھیک کررہے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک اور ملک کی معیشت کو بچانا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ ہم بھی 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد قافلے پھر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اتنا بے توقیر وزیراعظم نہیں دیکھا، آج ہمارا جعلی وزیراعظم جس ملک جاتا ہے کوئی استقبال کرنے نہیں آتا۔​



Source



Comments...