
اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں ہوسکے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وثوق سے کہا کہ جس طرح پرویز مشرف کے دور میں میاں محمد نواز شریف کو لینے سعودی طیارہ آیا تھا بالکل اسی طرح شاہ عبداللہ پاکستان کے سابق فوجی حکمران کے لیے خصوصی طیارہ بھجوادیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پرویز مشرف کے مقدمات کو طول دیا جاتا رہے گا اور اس کے بعد سعودی شاہ کسی بھی وقت ایک طیارہ روانہ کریں گے اور مشرف کو بحفاظت پاکستان سے نکال لیا جائے گا۔
ممتاز صحافی نے پورے یقین سے کہا کہ جس طرح نواز شریف کے معاملے پر پرویز مشرف نے سعودی شاہ کی بات مانی تھی اب نواز شریف کو بھی ان کا کہنا ماننا ہوگا۔
نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان میں سعودی فرمانروا کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے اور کوئی رہنما انہیں انکار نہیں کرسکتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نے خیال ظاہر کیا کہ پاکستان میں جمہوریت چلتی رہی تو پرویز مشرف دوبارہ کبھی وطن نہیں آسکیں گے۔
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood
Why did you meet Shah Mehmood Qureshi in hospital? Imran Ismail replies
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry











