Woman Who Misbehaved With Traffic Police Escapes Arrest

ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی روپوش خاتون گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب
کراچی: ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اپنانے والی پوش علاقے کی روپوش خاتون پولیس کی ناقص کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس حوالے سے درخشاں تھانے کے ایس آئی او چوہدری امانت نے بتایا کہ سی ویو پولیس چوکی کے ایس او سب انسپکٹر نواز سیال نے ٹریفک سگنل توڑنے سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس کو کوئی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
انھوں نے بتایا کہ ثنا آفتاب نامی خاتون نے سٹی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے جس کا بیل آرڈر پولیس کو موصول ہوگیا ہے اور عدالت نے 4 دسمبر کو مدعی مقدمہ، تفتیشی افسر اور خاتون کو طلب کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ خاتون کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے بلاک ایچ کی رہائشی ہے جس کی کار کو پولیس پہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکی ہے جوکہ عمارت کی بیسمنٹ میں پارک کی گئی تھی جبکہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئیں تھیں وہ قابابل ضمانت تھیں۔
Source
Put your energies into something constructive - DG ISPR takes class of Ajmal Jami
DG ISPR’s remarks sparks laughter in the entire hall
Angry Imran khan dissolves PTI’s political committee, raises question on some PTI's members loyalty
DG ISPR Lt. General Ahmad Sharif's Important Press Conference - 5th December 2025
Should there be a blanket ban on meeting with Imran Khan? Gharida Farooqi asks DG ISPR
Faisal Vawda's response on DG ISPR's hard hitting press conference










