Asif Zardari Ka Dimagh Chota Ho Gaya Hai - PIMS Hospital Spokesperson

آصف زرداری کا دماغ چھوٹا ہوگیا ہے، ترجمان پمز اسپتال
اسلام آباد: پمز اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دماغ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے جس کا ایم آر آئی سے پتا چلا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا ظاہر ہوا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس آفیشلی طور پر جلد ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد جاری کی جائیں گی، دماغ کی رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ سکتا ہے۔
دوسری جانب سابق صدر کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ یا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔ ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری دل، شوگر، مہروں، بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اور پمز کے کارڈیک وارڈ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے داخل ہیں،جب کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والد کی صحت کے حوالے سے ذاتی معالج کو بھی اجازات دینے پر اصرار کیا جا رہا تھا
Donald Trump's big statement on Iran deal in meeting with Amir Qatar
Breaking News: Donald Trump signed Iran deal memorandum
Trump Meloni's viral interaction steals the show at G7 Summit
Netanyahu's comments on US-Iran deal
Donald Trump meets Modi at G7 Summit, No hug no smile
Rs 125 Billon Scam: Faisal Vawda & Haroon Akhtar Clash In Meeting - Details by Rauf Klasra








