Hum Aik Sikh Bhi Nahi Chorein Ge - Muslim Mob Attacks Gurudwara In Nankana Sahib
Youtube
ننکانہ صاحب گرودوارے پر حملہ؛ شہر کا نام غلام مصطفیٰ ٹاون رکھنے کا مطالبہ
مشتعل افراد نے ننکانہ صاحب گرودوارے پر پتھراؤ کیا اور نعرہ بازی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ننکانہ صاحب کا نام تبدیل کرکے غلام مصطفیٰ ٹاون رکھ دیا جائے گا۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک سکھ کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
مقامی رپورٹر نے نیادور کو بتایا کہ ننکانہ صاحب کے ایک مسلمان لڑکے محمد حسن نے 6 ماہ قبل ایک سکھ لڑکی جگجیت کور سے شادی کی تھی جس پر جھگڑا ہوا،لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی مسلمان کیا گیا ہے بعدازاں گورنر پنجاب نے فریقین کے درمیان تصفیہ کروا دیا تھا۔تاہم اب دوبارہ اس کیس کی عدالت میں سماعت تھی جس کے دوران انتظامیہ نے محمد حسن نامی نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا تاہم محمد حسن کے اہلخانہ نے مشتعل ہوکر مقامی افراد کے ہمراہ احتجاج کیا اور گرودوارے کا گھیراؤ کیا۔
معاملہ خراب ہونے کے بعد وزیرداخلہ کے بھتیجے پیر سرور احمد شاہ نے مظاہرین اور ضلعی انتظامیہ میں صلح کروائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
Source
Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi
Iranian origin and Swedish female minister attends meeting with 3 months child
DPO Sargodha tells details of minor girl murder case in grocery store
Iran's retaliation strikes on US installations in Bahrain and Kuwait
Japanese ambassador in Bahrain prepares 'Niaz' for Ashura
Oye Saman Uthao, Ab Nhn Chalay Ga - Maryam Nawaz warns against abuse of authority in PERA












