Aaj Hamary Hath Bandh Kar Anguthy Lagwaye Gaye - Javed Hashmi Blast Over Amendment In Army Act

ملتان :سینئر لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج ہمارے ہاتھ باندھ کر انگوٹھے لگوائے گئے، نواز شریف اور مریم نواز کی جنگ یہی ہے مجبوراََ یہ راستہ اختیار کرنا پڑا، اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کمزور ہوگی.
جی این این کے مطابق آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ، میری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا ، میں زندگی کے دکھ سے گھبراوں گا نہیں یہ جنگ جاری رکھوں گا ، انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور سول افراد کی بالادستی کے بغیر یہ ملک چل نہیں سکتا ، سولینز کو مار مار کر ادھ موہا کردیا گیا ۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن پر کڑا وقت ہے اس سے بھی زیادہ ملک پر کڑا وقت ہے ، نواز شریف نے ایک بار کہا تھا کہ آپ کا اور میرا بیانیہ ایک ہے ،نواز شریف نے اپنے بیانیے کے لیے قربانیاں دیں ، نواز شریف کی صحت اب ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہے ،اگر میاں صاحب کو چوتھی بار اقتدار ملتا ہے تو میں شکرانے کا نفل ادا کروں گا۔
Source
See what CM KP Sohail Afridi did when a special student came on stage to receive degree
Video: Defendant escapes after bail rejected by Lahore High Court
New policy to enter America, Trump changes visa bonds policy
Bangladesh expels Indian presenter Ridhima Pathak from BPL
PTI's strong reaction on DG ISPR's Press Conference - Details by Mansoor Ali Khan
Why PTI is opposing operation against TTP? Umar Cheema's analysis










