Evidence Indicates Iranian Missile Brought Down Ukrainian Flight - Canadian PM Justin Trudeau
اوٹاوا: امریکا اور یوکرین کے بعد اب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل لگنے کے سبب گرا جس کے شواہد موجود ہیں۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ منگل کو کینیڈین انٹیلی جنس حکام کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ یوکرین کا ایک طیارہ تباہ ہوگیا، ہمارے پاس شواہد اور اطلاعات ہیں کہ طیارہ ایرانی سرزمین سے داغے گئے میزائل کے سبب تباہ ہوا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے شواہد سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ طیارے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تاہم اس حادثے کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔
اس ضمن میں امریکا کا بھی کہنا ہے کہ طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا لیکن امریکا یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ میزائل غلطی سے طیارے کو جالگا جب کہ اس کا ہدف امریکی فوجی تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یوکرین کا طیارہ گرنے کے سبب 176 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد ایرانی باشندوں کی ہے۔
Source
Exclusive: Video statement of Imran Khan's personal doctor on medical examination
Jail Mein Sahuliat? Maryam Nawaz Ne Taqreeb Main Imran Khan Ki Purani Videos Chalwa Den
PAK vs IND - No plan, No strategy, Just another shameful defeat - Ramiz Raja's analysis
Six Pakistanis Gunned Down While Attempting To Cross Iraqi Border
CM Maryam Nawaz sings with a student, Video goes viral
Sher Afzal Marwat joins PTI sit-in, meets Ali Amin & CM KPK











