PM Imran Khan Ka Taleemi Nisaab Mein Tasawuf Ko Shamil Karne Ka Hukam

وزیراعظم کا تعلیمی نصاب میں تصوف کو شامل کرنے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تعلیمی نصاب میں تصوف کو شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم اور ایچ ای سی اصلاحات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم کو اعلی تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 29 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا،لیکن بعض عناصر منفی ایجنڈا پھیلا رہے ہیں کہ کہ وفاق نے تعلیمی بجٹ کم کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ دگنا تو ہو سکتا ہے مگر کم نہیں ہوسکتا، پی ایچ ڈی اور تحقیق کا معیار مزید بلند کیا جائے، جامعات میں بچوں کو تاریخ اور تصوف نہیں پڑھایا جاتا، اب تعلیمی نصاب میں تاریخ اور تصوف کو بھی شامل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 130 ارب روپے نوجوانوں پر خرچ ہوں گے، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، غیر ضروری طور پر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہ ہونے دیا جائے، تعلیم کے لئے مزید رقم بھی درکار ہو گی تو فوری دیں گے، حکومت پڑھے لکھے معاشرے کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے۔
Source
General Asim Munir faced tough questions from Iranians in Tehran - Details by Rauf Klasra
Iran parades apparent ballistic missile in Tehran
Breaking News: Iran captured two vessels including an Israeli ship in the Strait of Hormuz
PM Shehbaz Sharif tweets after extension in ceasefire
Iranian Naval Army releases video of seized ships
US war against Iran is weakening Europe - Erdogan telephones German President










