
لندن : روزانہ کی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال زندگی کے دورانیے میں کم از کم 3 برس کا اضافہ کردیتا ہے۔
یہ دعویٰ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
اسٹاک ہوم کے کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے دوران 45 سے 83 سال کی عمر کے 71 ہزار سے زائد مرد و خواتین رضاکاروں کی غذائی عادات کا 13 سال تک جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ زیادہ پھل یا سبزیاں استعمال نہیں کرتے وہ سبزیوں کے شوقین افراد کے مقابلے میں 37 ماہ قبل انتقال کرجاتے ہیں۔
تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو لوگ پھلوں یا سبزیوں کا بالکل بھی استعمال نہیں کرتے وہ روزانہ ایک پیس یا حصہ سبزی یا پھل کھانے والوں کے مقابلے میں 19 ماہ قبل دنیا سے گزر جاتے ہیں۔
Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
Hindu extremists go wild on Christmas in India
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
Russian bombers fly near Britain airspace, NATO scrambles fighter jets












