Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Pak India War: Footage of Indian Rafael shot down by Pak Air Force Pak India War: Footage of Indian Rafael shot down by Pak Air Force Why Pakistan was unable to intercept Indian missiles? BBC Urdu report Why Pakistan was unable to intercept Indian missiles? BBC Urdu report Maulana Masood Azhar lost his 10 family members in Indian air strike Maulana Masood Azhar lost his 10 family members in Indian air strike Breaking News: Pakistan Air Force shoots down two Indian fighter jets Breaking News: Pakistan Air Force shoots down two Indian fighter jets Why India used drones to attack Pakistan? Hamir Mir reveals eye-opening details Why India used drones to attack Pakistan? Hamir Mir reveals eye-opening details Hamid Mir's analysis on NSC meeting's declaration Hamid Mir's analysis on NSC meeting's declaration

Iran Asks IMF For $5 Billion Emergency Funding to Fight Coronavirus

Posted By: Ghulam Ali, March 12, 2020 | 09:58:41

Iran Asks IMF For $5 Billion Emergency Funding to Fight Coronavirus




ایران نے ساٹھ سال بعد آئی ایم ایف سے قرضہ مانگ لیا

ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 1962 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مالی معاونت کے لیے رجوع کرلیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 75 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا کے ایک ہزار مزید نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں 3 ہزار 169 اور اٹلی میں 827 ہلاکتوں کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر بھی ہلاک ہو چکی ہیں جب کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

معیشت کے حوالے سے امریکا کے معروف نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق 1960 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایران نے مالی امداد کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کیا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالنصر حماتی کے مطابق ایران نے آئی ایم ایف کے ریپڈ فناسنگ ڈیپارٹمنٹ انسٹرومنٹ سے 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

عبدالنصر حماتی کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ممبر ممالک کو وبا سے نمٹنے کے لیے 50 ارب ڈالر دستیاب ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران پر اس وقت آئی ایم ایف کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں۔

' امید ہے آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا'
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہوتے ہوئے ہماری درخواست پر جلد عمل کرے گا۔





خیال رہے کہ ایران پر امریکا اور عالمی اداروں کی جانب سے سخت معاشی پابندیاں عائد ہیں۔

اس حوالے سے ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس یورپ اور دیگر جگہوں پرپابندی سے آزاد معاشی اور بینکنگ ذرائع ہیں جن کے ذریعے وہ آئی ایم ایف ہم سے ڈیل کرسکتا ہے۔



Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...