Blasphemy Case Registered Against Saba Qamar And Bilal Saeed Under 295

صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ پر مقدمہ درج
لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ایک گانے کی شوٹنگ کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ایک گانے کی شوٹنگ کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر جمعرات کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے اکبری گیٹ تھانے میں وکیل فرحت منظور کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 کے تحت کاٹی گئی اس ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ’مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد کے اندر ڈانس/گانا عکس بند کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔‘
’قبول ہے‘ نامی اس گانے کو بلال سعید نے گایا ہے جبکہ صبا قمر اس میں بطور اداکارہ اور ڈائریکٹر کام کر رہی تھیں۔ اس گانے کے ریلیز ہونے سے قبل دونوں کو سوشل میڈیا پر مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہوا تھا۔ جبکہ بعض لوگوں نے ان کی حمایت بھی کی تھی۔
تاہم اس حوالے سے گلوگار بلال سعید کا کہنا تھا کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔
یاد رہے کہ 12 اگست کو ریلیز ہونے والے اس گانے میں وزیر خان مسجد میں فلمائے گئے سینز موجود نہیں ہیں۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
'I thought that was a drone' - Trump cracks joke after hearing sound during speech
Interior Minister Sindh's comments on Anmol Pinky's arrest and leaked audio










