Mulzim Abid Ne 2013 Mein Maa Baiti Ko Jinsi Ziadati Ka Nishana Banaya Tha

سانحہ موٹروے زیادتی کیس میں شناخت کئے جانے والا ملزم عابد علی 2013 میں ایسی ہی ایک اندوہناک واردات کرچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے چک نمبر257 ایچ کا رہائشی شکور اس کی بیوی اور بیٹی گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گیارہ بجے پانچ نقاب پوش اسکے گھر میں داخل ہوئے اور محمد شکورکوچارپائی کے ساتھ باندھ دیا، ان ڈاکوؤں نے پہلے گھر کو لوٹا اور پھر محمد شکور کی 15 سالہ بیٹی اور بیوی کو وہیں باری باری ریپ کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاندان نے ایک ملزم شاہد عرف شادی کو پہچان لیا تھا۔ بعد میں پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا اور اس کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان عابد (جوکہ سانحہ موٹروے میں ملوث ہے) اور عرفان کو بھی گرفتار کرلیا۔۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کا وعدہ کیا۔

مگر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے وعدہ کو پایا تکمیل تک نہ پہنچایا اور ملزمان بااثر افراد کا دباؤ استعمال کرتے ہوئے کیس کو رفع دفع کرواکر رہا ہوگئے۔ 2013 میں اس وقوعے کی ایف آئی آر میں واقعے کی تفصیل ملاحظہ کی جاسکتی ہے

Pakistani stuntman Sultan Golden breaks world record for fastest reverse car drive
Severe chaos during star footballer Lionel Messi's visit to India becomes embarrassment for India globally
Mystery of missing wife and daughter of DSP Usman Haider resolved in Lahore
Video shows A Muslim named Ahmad tackled and disarmed one of the Sydney gunmen
PTI Mere Pechay Lag Gai Hai To Main To Inhe Lattu Ki Tarhan Nachata Rahu Ga - Faisal Vawda
Can Faiz Hameed testify against Imran Khan? Sher Afzal Marwat replies












