Another Accused Arrested, His DNA Matched, He Was Arrested On Waqar Ul Hassan's Information
Youtube
لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ شفقت علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم وقار الحسن نے شفقت کے بارے میں معلومات دی تھیں۔
اس سے قبل ملزم وقار الحسن نے از خود گرفتاری دی، جس کے بعد وقار کے برادر نسبتی عباس نے بھی اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عباس ملزم وقار کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا، عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔
از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، ملزم موقع پر موجو د تھا یا نہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔
دوسری جانب خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پولیس ملزم عابد علی کے قریبی عزیزوں سمیت مزید 7 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔
ادھر موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معذرت چاہتا ہوں، میرے بیان کا مطلب کوئی غلط تاثر دینا نہیں تھا۔
Source
Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail
Black leopard spotted near Islamabad international airport











