Talal Chaudhry Issues Clarification After Beating Incident
Youtube
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، واقع کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔
لیگی رکن اسمبلی عائشہ رجب علی بلوچ کے بھائیوں سے مبینہ جھگڑے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں، واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، واقع کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے، درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے،سب ماؤں،بہنوں،بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے،بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے طلال چودھری کا لیگی رکن اسمبلی عائشہ رجب علی بلوچ کے بھائیوں سے مبینہ جھگڑا ہواجس پرن لیگی ایم این اے کےبھائیوں نےطلال چودھری پر دھاوا بول دیا، لیگی رہنما کو چوٹیں آنے پر لاہور کے اسپتال منتقل کرنا پڑا، طلال چودھری کے سر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ کئی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں اور وہ ایگزیکٹیو روم میں زیر علاج ہیں۔
Source
Historic moment as Trump meets Chinese President, Listen what Trump said about Xi Jinping
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
Maryam Nawaz, Maryam Aurengzeb & Uzma Bukhari's life in danger - Details by Umar Cheema
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail
Black leopard spotted near Islamabad international airport











