Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi

Ahmadi Professor Dr. Naeem uddin Khattak Got Killed In Peshawar In Broad Day Light




پشاور میں احمدی پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کا قتل

پشاور پولیس کے مطابق پیر کو دن کے وقت کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو قتل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے سے متعلق ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کے بھائی ضیا الدین خٹک نے مقدمہ درج کرایا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کے قتل کے واقعے میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے دو پروفیسر ملوث ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کی ’مذہبی مخالفت پر تلخ کلامی ہوئی تھی‘۔

مدعی مقدمہ ضیا الدین خٹک نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں۔

ان کے مطابق اس واقعے کے دن وہ بھائی سے ملنے کالج گئے تھے۔ ’جس کے بعد ہم دونوں کالج سے باہر نکلے اور وہ اپنی گاڑی میں جبکہ میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ان کے پیچھے پیچھے جارہا تھا کہ جائے وقوعہ پر دیکھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان پستول نکال کر بھائی پر فائرنگ کر رہے ہیں‘۔

پشاور پولیس کے سربراہ محمد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مقدمے میں نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کی وجہ تفتیش کے نتیجے ہی میں معلوم ہوسکتی ہے۔ ابھی اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے‘۔

جماعت احمدیہ نے کہا ہے کہ پشاور میں ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جماعت احمدیہ کے مطابق کالج سے گھر جاتے ہوئے راستے میں کوہاٹ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی تھی۔

جماعت احمدیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر خاص طور پر پشاور میں کچھ عرصے سے احمدیوں کے خلاف ’ایک نئی نفرت انگیز مہم کا آغاز ہوا ہے جس کے نتیجے میں اشتعال انگیزی بڑھتی جارہی ہے‘۔

جماعت احمدیہ کا کہنا تھا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت اور ریاست اپنے شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ان واقعات کے ملزماں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ اگست میں ایک احمدی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا مقدمہ نامعلوم ملزماں کے خلاف درج ہوا تھا۔

ڈاکٹر پروفیسر نعیم الدین خٹک کون تھے؟

مقتول ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کے بھائی شہباب الدین خٹک ایڈووکیٹ نے بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر پروفسیر نعیم الدین خٹک نے سوگواروں میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔ ان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

وہ زولوجی (علم حیوانیات) کے شعبے میں پی ایچ ڈی تھے۔ طویل عرصہ سے سپیریئر سائنس کالج پشاور میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پشاور دہشت گردوں کا مرکز ہے۔ یہاں پر دہشت گرد کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔ ان دہشت گردوں سے پشاور میں موجود انسانی حقوق کے کارکناں، ترقی پسندوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ہمارے بھائی کو اس سے قبل بھی دھمکیاں ملی تھیں‘۔



Source



Comments...