Breaking News - Mayor Islamabad Resigns As Not Happy With Govt's Attitude
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے کے معاملات میں مداخلت کرنے پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
ذرائع کے مطابق میئر اسلا م آباد شیخ انصر عزیز نے استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر نے وفاقی حکومت کے رویے سے دلبرداشہ ہوکر عہدے سے استعفی دیا، حکومت نے دو بار ریفرنس دائر کرکے میئر کو عہدے سے ہٹایا، دونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے میئر کیخلاف کرپشن کے کیسسز بنائے ، جبکہ حکومت میئر کے معاملات میں بار بار مداخلت کررہی ہے، تاہم میئر اسلام آباد کے عہدے کی مدت ابھی 4 ماہ باقی ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے شیخ انصر عزیز 2016 میں اسلام آباد کے میئر منتخب ہوئے ،رواں سال 17 مئی کو موجودہ وفاقی حکومت نے انہیں کرپشن کے الزامات میں90 روز کے لیے معطل کر دیا تھا، جس پر شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ کی جانب سے میئر کو کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










