Top Rated Posts ....

PUBG Khelne Wala Islam Se Kharij Aur Uska Nikah Bhi Toot Jata Hai - Jamia Binauri Karachi Ka Fatwa

Posted By: Amir Sheikh, October 14, 2020 | 04:16:53


PUBG Khelne Wala Islam Se Kharij Aur Uska Nikah Bhi Toot Jata Hai - Jamia Binauri Town Karachi Ka Fatwa



کراچی کے معروف مدرسے جامعہ بنوری ٹاؤن کے علماء نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے والا اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور اس کا نکاح بھی ٹوٹ جاتا ہے۔۔ فتویٰ ملاحظہ کیجئے۔۔
------------------------------------------------------

سوال
گزشتہ جمعہ کو ہماری مسجد کے امام صاحب نے بیان میں فرمایا کہ جو شخص پب جی گیم کھیلتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے اس کا نکاح باقی نہیں رہا۔ یعنی جو احکام اسلام سے نکلنے کی صورت میں لگتے ہیں وہ سب بیان کئے۔ براہ مہربانی اس بارے میں راہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا


جواب
معلومات کے مطابق پب جی گیم میں بعض دفعہ پاور حاصل کرنے کے لیے گیم کھیلنے والے کو بتوں کے سامنے پوجا کرنی پڑتی ہے، اور گیم کھیلنے والے شخص کا گیم میں موجود اپنے کھلاڑی کو پاور حاصل کرنے کے لیے بتوں کے سامنے جھکانا اور بتوں کی پوجا کروانا اس کا اپنا فعل ہے، گیم میں نظر آنے والا کھلاڑی اسی گیم کھیلنے والے کا عکاس اور ترجمان ہے، اور مسلمان کا توحید کا عقیدہ ہوتے ہوئے بتوں کے سامنے جھکنا شرک فی الاعمال ہے، اور گیم میں یہ عمل کرنے سے رفتہ رفتہ بتوں کے سامنے جھکنے کی قباحت بھی دل سے نکل جائے گی، لہذا یہ گیم کھیلنا ناجائز ہے، اور پب جی گیم میں بتوں کے سامنے جھک کر پاور حاصل کرنا شرک ہے، اور عمدًا اس کو کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائے گا، ایسے شخص پر تجدیدِ ایمان اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدیدِ نکاح بھی کرنا ضروری ہے۔

اور اگر کوئی شخص پب جی گیم میں شرک کا کوئی عمل نہیں کرے پھر بھی شرک پر راضی رہنے اور کئی اور مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے پب جی گیم کھیلنا جائز نہیں ہے۔



Fatwa Link





Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...