گذشتہ دنوں خوشاب (قائدآباد) میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نیشنل بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے بینک منیجر پر توہینِ مذہب کا الزام لگاتے ہوئے اسے قتل کردیا۔۔ قتل کے بعد بینک منیجر محمد عمران حنیف اعوان کی فیس بک پروفائل وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بے شمار مذہبی ویڈیوز شیئر کررکھی ہیں، احادیث لگا رکھی ہیں۔ بینک منیجر کی فیس بک وال پر ہی مولوی خادم حسین رضوی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہوئی ہے جس میں مولوی خادم رضوی لوگوں کو اپنے شعلہ بیان اندازِ میں ابھار رہے ہیں کہ وہ خود قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے "گستاخوں" کو قتل کردیا کریں۔ (نیچے بینک منیجر کی فیس بک پروفائل پر لگی ہوئی مذکورہ ویڈیو کا لنک دیا جارہا ہے) بینک منیجر محمد عمران حنیف اعوان کی شیئر کردہ ویڈیو سے یہ بات واضح ہے کہ مرحوم بھی اس بات کے حامی تھے کہ "گستاخ" کو خود اٹھ کر قتل کردینا چاہئے۔۔ بدقسمتی سے مرحوم خود اسی جنونیت کا شکار ہوگئے جس کا وہ پرچار کررہے تھے۔ کیونکہ جنونیت تو آگ کی طرح ہوتی ہے جس کی کوئی سمت نہیں ہوتی، وہ جب بھڑکتی ہے تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کون اس کی لپیٹ میں آئے گا اور کون بچے گا۔

بینک منیجر محمد عمران حنیف اعوان کی فیس بک وال پر شیئر کی ہوئی مولوی خادم رضوی کی مذکورہ بالا ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے
Link:
https://www.facebook.com/muhammadimran.hanif.52/posts/3166850170013658
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
What is 27th amendment? Here are some key points
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested











