
اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نا اہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کے سپریم کورٹ حملہ کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کے سرغنہ تھے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملے کے وقت خواجہ سعد رفیق نے موقع واردات پر اپنی موجودگی کے بارے میں غلط بیانی کی۔
درخواست کے مطابق واقعے کے روز وہ عدالت کے باہر موجود تھے، انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس ناصر اسلم زاہد نے خواجہ سعد رفیق کے متضادات بیانات سے صرف نظر کیا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وزیرریلوے سعد رفیق اور شریف برادران کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تینوں افراد سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث ہیں اس کے باوجود انہیں انتخابات کے لئے اہل قرار دیا گیا۔
Breaking News: Police arrests PTI leader Hammad Azhar in Lahore
At least five killed after Amazon cargo plane crash in Miami airport
After PIMS, Another Shocking Hospital Incident in Karachi: Newborn Dies During Delivery
Donald Trump threatens to hit an important site of Iran near its nuclear facilities
Battle for Hormuz: US strikes 3 Iranian oil tankers after IRGC attacks












