
کراچی : معروف پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ، ماڈل اور فلم ڈائریکٹر ماہ نور بلوچ کل اپنی 43 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
وہ 14 جولائی 1970 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 20 برس کی عمر میں کیا جبکہ وہ پہلی مرتبہ ٹی وی ڈرامہ سیریل” ماروی” میں 1993ء میں نظر آئیں۔
ماہ نور بلوچ کا اگلا ڈرامہ سیریل “دوسرا آسمان” تھا جس میں انہوں عابد علی کی بیٹی کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے 2000ء میں ڈراموں کی پروڈکشن شروع کی ،” لمحے” ان کی پہلی سیریل تھی، اس سیریل میں معروف گلوکار شہزاد رائے نے بھی طبع آزمائی کی۔
اس کے بعد انہوں نےایک اور ڈرامہ سیریل ” پت جھڑ کی چھاؤں” بنائی، وہ بھی بہت پسند کی گئی۔
Karachi PTI Jalsa - PTI workers clash with the police
Why CCD killed three brothers and two son-in-laws of same family?
China's response to the US President's option to use force against Iran
Nabeel Gabol lashes out in the National Assembly on federal government
Where are Saad Rizvi and Anas Rizvi? Mansoor Ali Khan shares Dawn news story
At least 116 dead in Iran as US reportedly weighs 'large scale' strike









