Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply New drone footage reveals devastating aftermath of Venezuela's deadly earthquakes New drone footage reveals devastating aftermath of Venezuela's deadly earthquakes I don't understand why Trump is so interested in me? London Mayor Sadiq Khan on Trump's criticism I don't understand why Trump is so interested in me? London Mayor Sadiq Khan on Trump's criticism

Prof. Sajid Mir Demands Explanation From Khadim Rizvi on His Remarks About Azan

Posted By: Majid Khan, November 14, 2020 | 22:38:41

Prof. Sajid Mir Demands Explanation From Khadim Rizvi on His Remarks About Azan




شعائر اسلام کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، ساجد میر

خادم رضوی اپنی ویڈیو کی وضاحت کریں ورنہ ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے

اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ شعائر اسلام کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، خادم رضوی اپنی ویڈیو کی وضاحت کریں ورنہ ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے، ہم امن کے داعی ہیں، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت ملک کیلئے زہر قاتل ہے، مذہبی راہنماؤں کو غیر شائستہ اور بازاری زبان زیب نہیں دیتی، اذان کی بے ادبی اور بے حرمتی کرکے خادم رضوی نے ہر مسلمان کا دل دکھایا ہے، مخالفت میں اخلاقی حدود کو پامال کرنا کہاں کی دین داری ہے؟ جامعہ ابراہیمیہ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مذہبی راہنماؤں کو تبلیغ دین کے اصول نہیں بھولنے چاہییں، قرآن اور سیرت کی بنیادی تعلیمات سے مکمل انحراف کی بناء پر ہم انتہا پسندی اور عدم برداشت کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کو قرآن اور سیرت کی روشنی میں سمجھنے کی ضرورت ہے، قرآن ترجمے سے پڑھ کر اور سیرت کا مطالعہ کرکے ہی ہم اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھ سکتے ہیں اور اس پر عمل کرکے اپنے سماج کو امن اور سلامتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہی ہمارا محور و مرکز اور ہدایت کا بنیادی سورس ہونا چاہیے ماورائے قرآن رویے اور نظریے ہمارے لئے گمراہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، قرآن اچھی گفتگو اور نرم لہجے کی تلقین کرتا ہے، اللہ نے اپنے رسول ؐ کو سخت زبان استعمال کرنے اور عدم برداشت کی اجازت نہیں دی اللہ کے بندے انتہا پسندی کے مرتکب کیسے ہو سکتے ہیں اور انتہا پسند عاشق رسول ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں فتنہ فساد کو قتل سے زیادہ برا قرار دیا ہے، قرآن کی واضح آیات کی روشنی میں ایک مسلمان کسی صورت انتہا پسند نہیں ہو سکتا جو لوگ انتہا پسندی کا شکار ہیں وہ قرآن و سیرت کی روشنی میں اپنی اصلاح کرکے توبہ کریں۔

پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ قرآن کے مطابق عفو، در گزر اور برداشت اسلام کے سنہری اصول ہیں، اللہ کے رسول ؐ نے برداشت کے اعلیٰ نمونے پیش کیے، مکہ کے کفار نے ان کو اذیتیں دیں اور توہین کے مرتکب ہوئے مگر آپ ؐ نے اکثر اوقات اپنے صحابہ کو صبر، تحمل اور برداشت کا سبق دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جنونیت انتہاء پسند کلچر کا شاخسانہ ہے جو فرقہ وارانہ نصاب کی وجہ سے پروان چڑھ رہا ہے۔



Source



Comments...