
راولپنڈی: پاک فوج کی 24 خواتین افسران نے پیرا شوٹ کے ذریعے ہیلی کاپٹر سے کود کر تاریخ رقم کردی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کی تاریخ میں پہلی بار پیرا ٹروپر اسکول پشاور میں 24 خواتین فوجی افسران کو ایئر بورن کورس کرایا گیا۔ 3 ہفتوں پر مشتمل کورس کی تکمیل کے بعد خواتین پیرا ٹروپرز ایک ایک کرکے ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر سے کودیں اور سیکڑوں میٹر تک فضاؤں کو چیر کر کامیابی سے اتریں۔
سخت جسمانی تربیت، زمین سے سیکڑوں میٹر اوپر فضا میں چھلانگ لگانے اور زمین پر اترنے کی تکنیک پر مشتمل ائر بورن کورس مکمل کرنے والی خواتین فوجی افسران کے اعزاز میں تربیلا میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسپیشل سروس گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد رفیق نے لیڈی آفیسرز کو پیرا ونگز کے تمغوں سے نوازا۔ کیپٹن سعدیہ ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر سے جمپ کرنے والی پہلی خاتون قرار پائیں۔
Breaking News: Police arrests PTI leader Hammad Azhar in Lahore
At least five killed after Amazon cargo plane crash in Miami airport
After PIMS, Another Shocking Hospital Incident in Karachi: Newborn Dies During Delivery
Donald Trump threatens to hit an important site of Iran near its nuclear facilities
Battle for Hormuz: US strikes 3 Iranian oil tankers after IRGC attacks












