Sehwan Sharif: Madrassa Mein Ziadati Ke Baad Bacha Qatal, Molvi Giraftar
سیہون شریف: مدرسے میں پڑھنے والا طالب علم زیادتی کے بعد قتل۔ مولوی گرفتار

سیہون شریف (رپورٹ: فیاض سولنگی) مدرسہ فیضان مدینہ میں طالب علم کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم مولوی احسان سولنگی کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا، دونوں ملزمان 6 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ۔
سیہون شریف کے نیو بس اسٹاپ کے قریب دعوت اسلامی کے مدرسے فیضان مدینہ میں دادو کے صحافی فاروق ببر کے 13 سالہ بیٹے طالب علم عبدالکریم ببر کی ہلاکت کا مقدمہ سیہون شریف پولیس نے درج کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قتل ہونیوالے طالبعلم کی لاش مدرسے کے ہی کچھ طلباء یہ بتاکر سیہون ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔
سٹریچر پر پڑے بچے کی شلوار سے ناڑا نکلا ہوا تھا، جسم کے مختلف حصوں پر بہیمانہ تشدد کے نشانات تھے، دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔
صحافی فاروق ببر کی مدعیت میں درج مقدمے میں پولیس نے جرم نمبر 43 کے تحت دفعہ 302، 201، 337 پی پی سی، 511، 34 پی پی سی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔
مقدمے میں مرکزی ملزم مولوی احسان سولنگی کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مدرسے کے باورچی حب علی ناریجو اور ایک نامعلوم شخص کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔
مقدمے میں زیادتی کی کوشش اور قتل کے دفعات شامل ہیں، پولیس نے گرفتار 2 ملزمان مولوی احسان سولنگی اور باورچی حب علی ناریجو کو ریمانڈ کیلئے سیہون شریف کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
سیکنڈ سول جج سیہون شریف نے دونوں ملزمان کو 6 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan
US releases details on alleged UFOs and Aliens
Live: Marka-e-Haq Anniversary Ceremony at GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir is chief guest
Russia rejects US Anti-Iran resolution presented in UN Security Council
Exclusive details of Iran's reply to US proposal










