
اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی سفیر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ جاسوس طیاروں کے حملے بند کرانے میں کردار ادا کریں۔
امریکی سفیر رچرڈاولسن نے میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورت حال اور ڈرون حملوں کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی سفیر سے کہا کہ انہیں ایک طرف بجلی بحران و معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور دوسری جانب ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت سے عوام میں سخت ردعمل پایا جاتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستانی خود مختاری کے خلاف ہیں جسے بند کرنا ہی بہتر ہوگا۔
انہوں نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ وہ اوباما انتظامیہ کو اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ دلائیں اور اسے رکوانے کے لیے اپنا کردار ادار کریں۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان جاری اقتصادی تعاون اور اسے فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
امریکی سفیر رچرڈاولسن نے وزیراعظم کو نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
رچرڈ والسن نے یہ بھی کہا کہ امریکا پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے بھی اقدامات کا ارادہ رکھتا ہے اور جلد اس حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
Karachi PTI Jalsa - PTI workers clash with the police
USA: Bodycam footage showing last moments of woman killed by ICE officer in Minneapolis
What is a ‘Doomsday Plane’ and why did it land at LA airport? Sparks a flurry of reactions online
PPP's Saeed Ghani welcomes CM KP Sohail Afridi at Karachi Airport, Saeed Ghani wore a Sindhi Ajrak, cap to CM KP
USA vs Venezuela | How Delta Force Commandos Captured Maduro?
At least 116 dead in Iran as US reportedly weighs 'large scale' strike










