Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Hussain Haqqani's tweet on the statement of Imran Khan's son about America Hussain Haqqani's tweet on the statement of Imran Khan's son about America We are looking towards America for help, only America can help us now - Imran Khan's son Kasim Khan We are looking towards America for help, only America can help us now - Imran Khan's son Kasim Khan A person who marries Reham Khan and Bushra Bibi can never be a leader - Shabbar Zaidi A person who marries Reham Khan and Bushra Bibi can never be a leader - Shabbar Zaidi Citizen chases thief after seeing his stolen bike in the city and makes video Citizen chases thief after seeing his stolen bike in the city and makes video Najam Sethi's views on convictions of PTI leaders by ATC Najam Sethi's views on convictions of PTI leaders by ATC May 9 case verdict: Court sentenced 108 accused to 10 years in prison including Zartaj Gul, Shibli Faraz & Omar Ayub May 9 case verdict: Court sentenced 108 accused to 10 years in prison including Zartaj Gul, Shibli Faraz & Omar Ayub

Gilgit Baltistan Mein Shia Aur Sunni Aalim Mein Mubahila, Dono Aag Mein Kood Jayein Ge



گلگت بلتستان: شیعہ اور سنی عالم کا مباہلہ ہوگا آگ میں کودیں گے

گلگت بلتستان میں جاری حالیہ مسلکی تنازعات پر وہاں موجود شیعہ اور سنی علماء نے ایک دوسرے کو مناظرہ اور مباہلہ کرنے کا چیلنج کیا ہے جسے دونوں فریقین کی جانب سے قبول کر کے مباہلہ کے دن اور وقت کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 مئی کو تنظیم اہل السنت والجماعت گلگت بلتستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تنظیم اہل سنت والجماعت اور دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے علما اور عمائدین کا اہم اجلاس امیر تنظیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایک فریق مسلسل امن و امان کو خراب کرنے پر تلا ہے اور مختلف انداز سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی توہین کا سلسلہ جاری ہے۔ لہٰذا قیام امن کے لئے جملہ مسلمان آئینی اور جمہوری کردار ادا کریں گے۔ دوسرے مسلک پر توہین صحابہ رضی اللہ عنہم کا مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔ نیز مناظرہ اور مباہلہ کے چیلنج کو بھی قبول کر کے مقام اور وقت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔




دوسری جانب مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان نے اسی روز جوابی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مرکزی خطیب اہل سنت جامع مسجد گلگت کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آپ کی طرف سے مناظرہ کی دعوت موصول ہونے پر آغا راحت حسین الحسینی صاحب نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کھلے دل سے قبول کیا ہے۔ اگرچہ ہماری طرف سے دعوت حق اخلاص پر مبنی تھا کہ تمام مسلمان مذہب کما حقہ قبول کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کریں۔

چونکہ ماضی میں مناظرے بہت ہوئے جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، لہٰذا اس بار مباہلہ کا فیصلہ ہوا ہے تاکہ حقیقت عیاں ہو اور علاقے سے فساد ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو اور حق کا بول بالا ہو۔



اس تناظر میں اطلاعات تھیں کہ 21 مئی 2021 بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے یہ مباہلہ ہونے جا رہا ہے جس میں شیعہ مسلک سے آغا راحت حسین الحسینی اور اہل سنت ولجماعت سے مولانا قاضی نثار احمد صاحب اپنی حقانیت ثابت کرنے کے لئے آگ میں کود جائیں گے۔ جو بچ جائے گا وہ حق ہوگا، جو جل جائے گا وہ باطل اور فی النار تصور کیا جائے گا۔ تاہم، گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج نے حکومت کے معاملے میں ملوث ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

مرکزی امامیہ کونسل کے جنرل سیکرٹری نے خط کی کاپیاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان، ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان اور ایس ایس پی گلگت کو بھی ارسال کر دی ہیں۔



Source



Comments...