Kya Aap Aglay Wazire Aala Ka Bhi Half Utha Rahay Hain? Journalist Asks Ch Nisar

کیا آپ اگلے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا رہے ہیں ؟ صحافی کا چوہدری نثار سے سوال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی میں اپنی نشست کا حلف اٹھا لیاہے اور وہ ایوان سے روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار اسمبلی سے واپس جاتے ہوئے شدید دھکم پیل کے باعث میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے اور کہا کہ دو روز کے بعد واپس لاہور آﺅں پھر میڈیا سے گفتگو کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں اختیار کر رہا ۔ اس موقع پر صحافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ ” آپ اگلے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا رہے ہیں ؟“ جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا ۔“
یاد رہے کہ چوہدری نثار نے 2018کے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہوتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا جس میں وہ قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے جیت گئے تھے لیکن تین سال گزر جانے کے باوجود بھی انہوں نے اسمبلی کی نشست پر حلف نہیں اٹھایا تھا ۔
چند دن قبل چوہدری نثار نے واپس اچانک میدان میں اینٹری ماری اور نشست کا حلف لینے کا اعلان کیا جس کے بعد وہ دو روز قبل حلف لینے کیلئے صوبائی اسمبلی پہنچے لیکن سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے موجود نہ ہونے کے باعث وہ حلف نہ لے سکے جس کے بعد آج پھر سے وہ اسمبلی میں آئے اور اپنی سیٹ کا حلف اٹھایا ۔
Source
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies
PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet
South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party
Why did you meet Shah Mehmood Qureshi in hospital? Imran Ismail replies











