Top Rated Posts ....

European Parliament's Pressure Worked? LHC Acquits Christian Couple in Blasphemy Case

Posted By: Sabir Ali, June 03, 2021 | 16:59:04


European Parliament's Pressure Worked? LHC Acquits Christian Couple in Blasphemy Case





سات سال سے توہینِ رسالت کے جھوٹے الزام میں قید جوڑے (شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل) کو لاہور ہائی کورٹ نے بری کر دیا

پیغمبرِ اسلام کی توہین کے الزام میں سات سال سے جیل میں قید مسیحی جوڑے شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل کے وکیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اُنھیں بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سنہ 2014 میں اس جوڑے کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس وقت ان کے خلاف چلائے گئے مقدمے میں یہ الزام ثابت ہوا تھا کہ جس موبائل نمبر سے مقامی مسجد کے امام کو پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز میسیجز بھیجے گئے تھے وہ نمبر ان کے نام پر رجسٹر تھا۔

تاہم اُن کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے جمعرات کو بی بی سی کو بتایا ہے کہ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوتوں کو ’ناقص‘ قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے مطابق استغاثہ یہ ثابت نہیں کر سکا کہ مذکورہ سِم کارڈ کا اس جوڑے سے کوئی تعلق تھا۔

اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ اُنھیں ایک ہفتے میں رہا کر دیا جائے گا۔

اکستانی قوانین کے مطابق اس فیصلے کے خلاف ملک کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

ان کے وکیل سیف الملوک نے توہینِ رسالت کے مقدے میں سزا پانے والی خاتون آسیہ بی بی کے مقدمے کی بھی پیروی کی تھی اور سزا کے خلاف اپیل میں فیصلہ آسیہ بی بی کے حق میں آیا تھا۔

پاکستان میں توہینِ رسالت کی سزا موت ہے لیکن آج تک اس سزا پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم ماضی میں بہت سے لوگوں پر یہ الزام لگنے کے بعد مشتعل ہجوموں نے ان کا قتل کیا ہے۔

شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل کون ہیں؟

یہ غریب مسیحی خاندان پاکستان کے شہر گوجرہ سے تعلق رکھتا ہے۔ شگفتہ ایک کرسچن سکول میں نگراں کی حیثیت سے کام کرتی تھیں جبکہ ان کے شوہر شفقت معزور ہیں۔ اس جوڑے کے چار بچے ہیں

شگفتہ کے بھائی جوزف نے گذشتہ برس بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بہن اور بہنوئی بے قصور ہیں اور انھیں یہ بھی نہیں پتا کہ آیا ان دونوں کے پاس اتنی تعلیم ہے بھی کہ وہ موبائل پر اس طرح کے میسج لکھ سکیں۔

جوزف کا کہنا تھا کہ ان کے بچے 'ہر وقت روتے ہیں اور اپنے والدین کو یاد کر رہے ہیں، وہ ان سے دوبارہ ملنا چاہتے ہیں۔‘

اس وقت جوزف کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے انصاف ملے گا اور آسیہ بی بی کے خلاف مقدمے کے خلاف فیصلے سے انھیں مزید حوصلہ ملا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یورپین پارلیمنٹ میں پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس واپس لینے کی قرار داد پیش کی گئی تھی ، اس قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کا مِس یوز ہوتا ہے۔ قرارداد پیش کرتے وقت سویڈش رکن چارلی ویمرز نے باقاعدہ اس مسیحی جوڑے شگفتگہ کوثر اور شفقت ایمونئل کا نام بھی مینشن کیا تھا اور قرارداد میں اس جوڑے کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں اس مسیحی جوڑے کا نام ملاحظہ کیا جاسکتا ہے




News Source: BBC Urdu





یورپی پارلیمان میں پیش کی گئی قرارداد کی مکمل تفصیل کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں



Resolution Against Pakistan's Blasphemy Laws in EU Parliament, Pakistan's GSP+ Status At Risk



Comments...