Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mansoor Ali Khan's special podcast with Mohammad Malick on Pakistan's political issues Mansoor Ali Khan's special podcast with Mohammad Malick on Pakistan's political issues Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi' Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi' Former MPA also fell victim to AI, got married without seeing the woman's real appearance Former MPA also fell victim to AI, got married without seeing the woman's real appearance Wagah Border Flag-Lowering Ceremony Marks Independence Day Celebrations - 14th August 2026 Wagah Border Flag-Lowering Ceremony Marks Independence Day Celebrations - 14th August 2026 Maulana Fazal Ur Rehman's stance on new provinces - Details by Talat Hussain Maulana Fazal Ur Rehman's stance on new provinces - Details by Talat Hussain There are no 'Cockroaches' and 'Gen-Z' in Pakistan - Governor Sindh to reporter There are no 'Cockroaches' and 'Gen-Z' in Pakistan - Governor Sindh to reporter

Lahore Ke Madrasse Ke Mufti Aziz ur Rehman Ki Larke Ke Sath Badkari Ki Video Viral (Mufti Aziz ur Rehman Scandal)
لاہور کے مدرسہ جامعہ منظور الاسلامیہ کے مدرس شیخ الحدیث مفتی عزیزالرحمان کی مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ لوگوں کا شدید غم و غصے کا اظہار۔ مدرسے نےمفتی عزیز الرحمان کو فارغ کردیا۔ویڈیو بدفعلی کا شکار ہونے والے لڑکے نے خود لیک کی




لاہور کے مدرسہ جامعہ منظور الاسلامیہ (واقع: عید گاہ صدر لاہور کینٹ) کے شیخ الحدیث مفتی عزیزالرحمان اپنے مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور کے معروف مدرسہ جامعہ منظور الاسلامیہ کے مدرس شیخ الحدیث مفتی عزیزالرحمان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک طالب علم کے ساتھ بدفعلی کررہا ہے۔ ویڈیو میں بدفعلی کا شکار ہونے والا طالب علم بتاتا ہے کہ اس نے یہ ویڈیو خود لیک کی ہے تاکہ مفتی عزیز الرحمان کو بے نقاب کیا جاسکے۔ طالبعلم جس کا نام صابر شاہ ہے ویڈیو میں بتاتا ہے کہ اس کو مفتی عزیزالرحمان اور اس کا بیٹا قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس وقت وہ (طالب علم) ایک جگہ پر چھپا ہوا ہے۔ ویڈیو میں طالب علم مزید کہتا ہے کہ اب اس نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ اسے کہیں سے بھی انصاف نہیں ملے گا۔ طالب علم کے مطابق اس نے مدرسہ انتظامیہ کو اس بارے شکایت کی تھی، مگر کسی نے اس کی بات نہیں سنی۔۔

یہ ویڈیو ٹویٹر پر صحافی جمیل فاروقی کی طرف سے شیئر کی گئی تھی اور کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردی گئی۔ جمیل فاروقی نے اپنی ٹویٹ میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا "مفتی عبدالعزیز سے متعلق آپ تمام دوستوں کی گزارش پر ویڈیو یہاں سے ڈیلیٹ کر دی گئی ہے لیکن فیس بُک کے آفیشل پیج پر موجود ہے - مجھے مسئلہ جہاں تک پہنچانا تھا وہاں پہچ چکا ہے اور کاروائی کی یقین دہانی کی گئی ہے - بروقت ردعمل کا شکریہ"۔۔





سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اور لوگوں کے شدید ردعمل کے بعد مدرسے نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے فارغ کردیا گیا ہے۔۔


مفتی عزیز الرحمان کی مدرسے سے برخاستگی کے بعد جمیل فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "صرف ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ایکسپوز کرنے بعد جامعہ منظور الاسلام نے مفتی عزیر الرحمن کو ایسا فارغ کیا کہ نوٹس کو 12 دن پیچھے لے گئے مطلب اتنی بھی رواداری نہیں رکھی کہ نوٹس آج کی تاریخ کا جاری کیا جاتا - لیکن جملوں کی سختی سے اندازہ لگائیں کہ مدرسے کو اندازہ ہے کہ ردعمل سخت آنے والا ہے"۔





کچھ دیر بعد مذکورہ مدرسے کے ناظم نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے نے تحقیقات کے بعد فارغ کردیا ہے۔ مدرسے کے ناظم نے یہ بھی بتایا کہ بدفعلی کا شکار ہونے والے طالب علم نے انہیں کچھ عرصہ پہلے شکایت کی تھی، مگر انہوں نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔ ویڈیو اس ٹویٹ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔





طالب علم کو بدفعلی کا شکار بنانے والے شیخ الحدیث مفتی عزیز الرحمان دیکھنے میں قریباً ساٹھ ستر سال کے لگتے ہیں، ان کی لمبی گھنی باریش داڑھی ہے اور وہ عرصہ دراز سے مدرسے میں اسلام ، قرآن اور حدیث کی تعلیم دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا محض مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے فارغ کردینا کافی ہے؟



Comments...