Top Rated Posts ....

Maryam Safdar Sirf Tab Jhoot Nahi Bolti Jab Wo Nahi Bolti - Shahbaz Gill

Posted By: Arsalan Butt, July 13, 2021 | 19:23:06


Maryam Safdar Sirf Tab Jhoot Nahi Bolti Jab Wo Nahi Bolti - Shahbaz Gill

Youtube



وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو جھوٹ بولنے کی عادت اپنے والد سے وراثت میں ملی ہے، (ن) لیگ کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر میں کوئی الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں ہے، نواز شریف بھارت کی طرف کھڑے ہیں، (ن) لیگ کو کشمیر میں 5 سالہ حکومت کا حساب دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مریم صفدر کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مریم صفدر نے کوٹلی جا کر ایک بار پھر غلط بیانی کی، مریم صفدر جگہ جگہ جا کر جھوٹ بولتی ہیں اور جھوٹ تب نہیں بولتیں جب وہ نہیں بولتیں، مریم صفدر کو جھوٹ بولنے کی عادت اپنے والد سے وراثت میں ملی ہے۔ مریم صفدر نے کہا کہ ان کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں جو جھوٹ تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے فوٹو شاپ کرکے ایک تصویر لگائی ہے جس کے بعد نواز شریف ہر جگہ کھڑا نظر آتا ہے، لنگر خانوں کی لائنوں میں بھی کھڑا نظر آتا ہے لیکن نواز شریف نہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کشمیریوں کے ساتھ بلکہ بھارت کی طرف کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر ہر جگہ بھیس بدلتی ہیں ، وہ جب کشمیر جاتی ہیں تو کشمیری بن جاتی ہیں اور جب خیبرپختونخوا جاتی ہیں تو پٹھانوں کی بہو بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اصل لڑائی اپنے چچا کے ساتھ ہے، ان کے چچا نے ایک پریس کانفرنس کی جس سے مریم صفدر اور نواز شریف نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر میں کوئی الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں، (ن) لیگ کے سارے امیدوار آزاد کشمیر سے بھاگ چکے ہیں، آپ کے دراصل صرف 10، 12 امیدوار ہیں، باقی مانگے تانگے اور ادھر ادھر سے پکڑے ہوئے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی سے (ن) لیگ کے دو امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے لیکن اب طبل بج چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کشمیر میں 5 سالہ حکومت کا حساب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔



Comments...