Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Pak India War: Footage of Indian Rafael shot down by Pak Air Force Pak India War: Footage of Indian Rafael shot down by Pak Air Force Maulana Masood Azhar lost his 10 family members in Indian air strike Maulana Masood Azhar lost his 10 family members in Indian air strike Breaking News: Pakistan Air Force shoots down two Indian fighter jets Breaking News: Pakistan Air Force shoots down two Indian fighter jets Shireen Mazari bashes Fawad Chaudhry in defence of her daughter Imaan Mazari Shireen Mazari bashes Fawad Chaudhry in defence of her daughter Imaan Mazari Hamid Mir's analysis on NSC meeting's declaration Hamid Mir's analysis on NSC meeting's declaration US President Donald Trump's response over India's attack on Pakistan US President Donald Trump's response over India's attack on Pakistan

Breaking: Afghanistan Calls Back Ambassador, Senior Diplomats From Pakistan After Envoy's Daughter's Abduction




افغان صدر کا سفیر سمیت تمام سفارتی عملے کو پاکستان سے واپس بلانےکا اعلان

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق صدر اشرف غنی کے حکم پر پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

افغان صدر نے سفارتی عملے کو پاکستان سے واپس بلانے کا فیصلہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کی روشنی میں کیا ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان سفیر کی بیٹی کے ’اغوا‘ پر شکوک کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان کے نجی ٹی وی جیو کے ایک پروگرام میں شیخ رشید نے کہا : ”ایک لڑکی گھر سے پیدل نکلتی ہے۔ کھڈا مارکیٹ سے ٹیکیس لیتی ہے۔ ہم کہتے ہیں ہمارے پاس فوٹیج ہے وہ راولپنڈی جاتی ہے اور راولپنڈی سے دامن کوہ آتی ہے اور دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لیتی ہے۔ ہمارے پاس سارے ٹیکسی ڈرائیوروں کے رابطے ہیں۔ "

وزیر داخلہ نے اس سے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتا چلا ہے کہ وہ ’راولپنڈی کے ایک شاپنگ مال گئی تھیں‘ اور انھیں وہاں سے اسلام آباد کے سیاحتی مقام دامن کوہ چھوڑا گیا۔

خیال رہے کہ سنیچر کو ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور مبینہ طور پر تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

اس واقعے پر پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں افغان سفیر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکسی میں ساتھ بیٹھے ایک شخص نے انھیں مارا پیٹا جس کے بعد وہ خوفزدہ ہو کر بے ہوش ہوگئی تھیں۔ تاہم انھوں نے بیان میں راولپنڈی یا اسلام آباد میں کسی مقام کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو اسلام آباد تک محدود سمجھا جا رہا تھا۔

اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سفیر کی بیٹی نے تین ٹیکسیوں میں سفر کیا اور تینوں کے ڈرائیوروں کے بیان ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو واقعے کی اولین ترجیح کے طور پر تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔



Source: BBC Urdu





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...