Thatha Mein 14 Sala Larki Ko Qabar Se Nikal Kar Jinsi Ziadati Ka Nishana Bana Dia

ٹھٹھہ: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں سفاک ملزم نے14 سالہ لڑکی کی میت کو قبر سے نکال کر ریپ کا نشانہ بنادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے 14 سالہ لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر ریپ کیا، ملزم لڑکی کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور ریپ کرکے فرار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم لڑکی کی لاش ریپ کے بعد جھاڑیوں میں برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی لڑکی کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے، وحشی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے کو دبانے کی کوشش کرنے والے بھی جرم میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، ورثا کی ہر فورم پر مکمل مدد کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر بورے والا میں قبرستان میں دفنائے گئے نومولود بچے کی لاش قبر سے غائب ہوگئی تھی۔
بورےوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا آٹھ دن کا بچہ وفات پا گیا تھا جس کی گاؤں کے قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرد اور عورت کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔
Source: ARY
مر کے بھی چین نہ ملا تو کدھر جائیں گے۔
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) August 14, 2021
ٹھٹھہ میں گزشتہ روز انتقال کرجانیوالی نوجوان لڑکی کی میت کو قبر سے نکال کر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور میت بغیر کفن کے قریبی جنگل میں پھینک دی گئی۔
کپڑے چھوڑیں ، قبر میں بھی عورت محفوظ نہیں۔
Israel's newspaper 'The Jerusalem Post" writes article in support of Imran Khan
Pakistani delegation arrives in Iran to deliver message from the US
Donald Trump happy with Iran, thanks Iran in his tweet
Pakistan Navy successfully tests latest anti-ship missile
Hospital at Centre of Child HIV Outbreak Caught Reusing Syringes in Undercover Filming
Breaking News: Iran announces opening of the Strait of Hormuz - Abbas Araghchi tweets











