Top Rated Posts ....

Umar Cheema's Response To Those Who Criticise Him Due To His Role in "Panama Papers"

Posted By: Sabir Ali, September 15, 2021 | 06:19:02


Umar Cheema's Response To Those Who Criticise Him Due To His Role in "Panama Papers"



عمر چیمہ نے ٹویٹر پر پاناما پیپرز کے حوالے سے اپنے ناقدین کوجواب دیتے ہوئے لکھا

مشاہدے میں آیا ہے کہ نون لیگ کے حمایتی مجھے پانامہ پیپرز کیوجہ سے مورد الزام ٹھہراتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایتی پانامہ پیپرز پر "سودے بازی" کرنے کا الزام دیتے ہیں۔

ہر کسی کو ہر وقت خوش رکھنا ممکن ہے اور نہ ہی صحافتی فرائض میں شامل ہے

ہر اسٹوری کے متاثرین بھی ہوتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھانے والے بھی، بحیثیت صحافی ہمارے لئے اہم یہ ہے کہ شائع کرنے سے پہلے حقائق کی جان پرکھ کی جائے اگر اس میں سقم رہ جائے تو وہ ایک صحافی کیلئے باعث تشویش ہونا چاہئیے نہ کہ حقائق کی اشاعت۔

میں نے بہت سی اسٹوریز کی ہیں کسی کو پانامہ پیپرز پسند آ گئے "پسند سجناں دی، خرچہ ساڈا" اور بھی کئی اسٹوریز کیں سب پر ایکشن نہیں ہوا کچھ پر ایکشن تو میرے اغواء کی صورت میں سامنے آیا۔ جہاں تک پانامہ پیپرز کی بات ہے میرا کردار اس میں پیامبر سے زیادہ کا نہیں تھا۔

پانامہ پیپرز کے دوران کسی بھی موقع پر کسی کے ایجنڈے کو فالو نہیں کیا جو درست سمجھا وہ کہہ دیا تاہم جب عدالت عظمی کا فیصلہ آیا تو وہ انتہائی متنازعہ قسم کا تھا اس کا میں نے برملا اظہار ایک مضمون کی شکل میں بھی کیا۔

پانامہ پیپرز پر بہت سے لوگوں نے اپنے کیرئیر بنائے یہ کریڈٹ لیتے ہوئے کہ انہوں نے وزیراعظم کو فارغ کروایا مجھے اسطرح کے کریڈٹ کی کبھی خواہش نہیں ہوئی اسلئے کہ میں اس غلط طریقے سے وزیراعظم کی فراغت کے حق میں نہیں تھا ہاں اگر میرٹ پر فراغت ہوتی تو میں اس کریڈٹ کو تمغہ تصور کرتا۔

باقی نون لیگ کو خود بھی سوچنا چاہیے کہ غلطی کہاں ہوئی واضح رہے کہ عدالت کو نون لیگ نے زبردستی انوالو کیا تھا ماضی پر نظر دوڑائیں تو یوں لگتا ہے کہ سب کچھ پہلے سے بنے بنائے منصوبے کے تحت نہیں ہوا بلکہ وقت کیساتھ ساتھ منصوبہ ارتقائی عمل سے گزرا تقریبا پہلا ایک سال کچھ خاص نہیں ہوا۔

ایکدفعہ ایک اہم اور باخبر لیگی راہنما کو کسی نے میرا تعارف ایسا ہی کرایا جسطرح کے طعنے نون لیگی دیتے ہیں اس شخص نے ایسی دلیل ماننے سے انکار کر دیا، بولے نوازشریف کی فراغت کا سبب کسی کو توسیع دینے سے انکار تھا "کہا گیا تھا کہ توسیع دے دیں پانامہ اور ڈان لیک دونوں ختم ہو جائینگے"۔

کیا مجھے پانامہ پیپرز پر افسوس ہے؟ مجھے کوئی افسوس نہیں آئندہ بھی کوئی موقع آیا تو اسطرح کے پراجیکٹ کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرونگا یاد رکھیں پانامہ پیپرز کسی سازش کا حصہ نہیں تھا اسکو اگر سازش کیلئے استعمال کیا گیا تو کچھ کیا نہیں جا سکتا یہ پاکستان تک نہیں پوری دنیا بارے تھا۔













Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...