Haroon ur Rasheed's Tweets on DG ISI's Appointment Issue
تین گھنٹے کی ملاقات معاملہ طے کیوں نہ ہوا۔ موضوع یہ نہیں کہ وزیراعظم اور سپہ سالار میں باہمی تکریم کارفرما ہے۔ سوال یہ تھا کہ کیا آئی ایس آئی کے سربراہ پہ اتفاق رائے ہو گیا۔ طریق کار پہ اگر اتفاق ہے' جیسا کہ کہا گیا تو پورا دن گزرجانے کے باوجود' نوٹیفکیشن کیوں نہیں؟
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
وزیراعظم کو کابینہ کا اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس سے کنفیوژن کم نہ ہوا۔ کل شب کی طویل ملاقات کا اختتام ایک واضح اور پختہ فیصلے پہ ہونا چاہیے تھا۔ پہلے سے بحرانوں کا شکار یہ ملک سول ملٹری اختلافات کا متحمل نہیں۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
بے حکمتی کا نتیجہ یہ ہے کہ وہی اپوزیشن آج عسکری قیادت کی خیر خواہ ہے' کل تک اس پہ جو طعنہ زن تھی۔ افسوس کہ مشیر بھی خان صاحب کےڈھنگ کے نہیں۔ ان کا موقف خواہ ٹھیک ہو' حکمت عملی خال ہی درست ہوتی ہے۔ patienceخان صاحب patience' معاملہ ورنہ بگڑ بھی سکتا ہے۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
فوجی روایت کے مطابق صورت حال سے جنرل فیض حمید نے سمجھوتہ کر لیا۔ وزیراعظم کو بتا دیا کہ حکم کے وہ پابند ہیں۔ ایسے میں جناب عامر ڈوگر کو یہ کہنے کی ضرورت کیا تھی کہ وزیراعظم ابھی انہیں برقرار رکھنے کے آرزومند تھے۔ بادشاہ لوگو' کبھی خاموشی ہی بہترین استدلال ہوتی ہے۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
Somali pirates hijack oil tanker with 10 Pakistanis on board
The story of Mardan's Abdul Wahab, who was trapped in a marble mine for 17 days
India once again supports Israel during Brics conference
Pakistan successfully tests indigenous Fateh-2 missile – ISPR
US Forces Turned Back 6 Major Iranian Oil Tankers in Strait of Hormuz
Donald Trump unhappy with Iran's new proposal












