Ahmad Noorani's wife Ambreen Fatima attacked by unknown persons in Lahore

صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد کا حملہ
لاہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے علاقہ غازی آبادمیں مقامی اخبار کی سینئرخاتون صحافی اور سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سےحملہ کرکے ونڈ سکرین توڑ دی۔ عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو 2نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا۔کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کرلیا۔عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اسکے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔
Source
Davos: Trump greets Field Marshal Asim Munir with a smile, video goes viral
PM Shehbaz Sharif signs 'Gaza Peace Board Agreement' in Davos
Trump abandons attempt to attack Iran and capture Greenland
Pet lioness attack leaves minor girl injured in Lahore, 11 illegally kept lions recovered from Nawan Kot
PTI leaders Iqbal Haider & Khurram Shehzad clash with each other in NA
Breaking News: Imaan Mazari & Hadi Chhatta arrested from Islamabad












