Is PTI government going to end domestic gas connections?


سینیٹ کمیٹی اجلاس، گھریلو استعمال کیلئے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہوگا، سیکرٹری پٹرولیم
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گھریلو استعمال کیلئے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہوگا ،کمیٹی نے حماد اظہر کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ ارکان نے واک آئوٹ کردیا، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ حماد اظہر جس وزارت میں بھی گئے کارکردگی خراب رہی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان میں سالانہ 14 ارب کے گیس لاسز کا سامنا ہے ، بلوچستان میں پچاس فیصد گیس کی رقم موصول ہوتی ہے جبکہ باقی گیس لاسز میں چلی جاتی ہے ،سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کا کہنا تھا کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے،بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، ہمیں گھریلو استعمال کیلئے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا پاکستان میں 28 فیصد آبادی کو پائپ گیس ملتی ہے ،72 فیصد آبادی سلنڈر سمیت متبادل ذرائع استعمال کرتی ہے۔
Source
کیا حکومت گیس کنکشن بھی ختم کرنے جا رہی ہے ؟#92NewsHDPlus #NewsReport pic.twitter.com/aWcya3lNHL
— 92 News HD Plus (@92newschannel) November 26, 2021
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly
Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar
Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela
Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra
No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply











