Karachi: Lucky One Mall mein berozgar naujawan ne khud-kushi kar li
کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے بے روزگار نوجوان نے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج شام 5 بجے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے 30 سالہ زہیر حسین ولد محمد ہاشم عابدی نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، اس دلخراش واقعے کودیکھ کر خریداری کے لیے آنے والے افراد کی چیخیں نکل گئی، جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے۔جائے وقوعہ پر موجود کچھ افراد نے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
پولیس کے مطابق متوفی تیسری منزل سے سر کے بل فرش پر گر کر موقع پر ہی دم توڑگیا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی انچولی کا رہائشی تھا اس کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں جب کہ اس مزید 2 بھائی اور ایک بہن ہے۔ متوفی کے دونوں بھائی آن لائن کام کرتے ہیں جب کہ وہ کافی عرصے سے بے روزگا ر تھا۔
متوفی ملازمت کے لیے متعدد کمپینوں، فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاترمیں انٹرویو دے چکا تھا مگر اسے کہیں نوکری نہیں ملی، خودکشی سے قبل بھی اس نے ایک کمپنی میں انٹرویو دیا تھا جہاں اسے ملازمت دینے سے منع کردیا گیا، انٹرویو کے بعد زہیر حسین نے شاپنگ مال آکر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔
Source: Express
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









