Sri Lankan citizen's wife demands justice from Pakistan & Sri Lanka's government
’میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے‘
پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے کا کہنا ہے کہ 'میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے۔ میں نے خبروں میں دیکھا کہ انھیں بیرون ملک اتنا کام کرنے کے بعد اب بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔'
'میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ یہ قتل اتنا غیر انسانی عمل تھا۔ میں سری لنکا کے صدر اور پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں تاکہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔'
ان کے بھائی کمالا سری شانتا کمارا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پریا نتھا دیاودھنہ 2012 سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کر رہے تھے۔
'اس فیکٹری کے مالک کے بعد انھوں نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔ جہاں تک مجھے علم ہے ایک انتہا پسند تنظیم کا پوسٹر اندر لگایا گیا تھا اور اس حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے ایک ہڑتال دی گئی تھی۔'
تعلیم کے اعتبار سے پریا نتھا دیاودھنہ ایک انجینیئر تھے۔ ان کے بیٹوں کی عمریں 14 اور نو سال ہیں۔
Source: BBC Urdu
Private airline's staff tear passenger's passport at Karachi airport
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case










