Burqa pehn kar khawateen ke sath nazeba harkatein karney wala shakhs pakra gaya
گوجرانوالہ میں برقع پوش مرد کی خواتین کیساتھ فحش حرکتیں، عوام نے درگت بنا دی
گوجرانوالہ کے ایک بازار میں برقع پہنے مرد نے وہاں آئی خواتین کیساتھ فحش حرکتیں کرنا شروع کر دیں۔ عوام کو علم ہوا تو انہوں اس کی خوب درگت بنا کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ شخس قصابوں والا گلہ بازار سے گرفتار ہوا ہے جہاں وہ برقع پہنچ کر عورتوں کے درمیان گھس گیا اور ان کیساتھ گندی حرکتیں کرنا شروع کر دیں۔
خواتین نے چھیڑ خانی کرنے پر اسے پہچان لیا جس کے بعد وہ پہلے شہریوں کے ہتھے چڑھا جنہوں نے اس کی خوب پٹائی کی اور پھر اسے قانون کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس ملزم کے بارے میں پولیس کو شکايات ملی تھيں لیکن وہ اوباش نوجوان قانون کی گرفت میں نہیں آ رہا تھا۔
ایس ایچ او ارشد چیمہ کا کہنا ہے کہ عمر عدیل نامی شخص کے خلاف درخواست موصول ہوئی کہ وہ بازار میں برقعہ پہن کر فحش حرکات کر رہا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ڈسکہ کے اس رہائشی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

Source
گوجرانوالہ کے بازاروں میں برقعہ پہن کر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنیوالا ڈسکہ کا رہائشی نوجوان عمر عدیل شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،بھرپور دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے۔ pic.twitter.com/Nd1SrUYjVE
— Dil Muhammad Ansari PMLN (@BrighterPK) December 12, 2021
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
CCTV footage: Train collides with truck in Netherlands
Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood
Sheikh Waqas 2 Sal Se Peshawar Se Nhn Nikla, Bill Main Chupa Betha Hai - Fawad Chaudhry
Man arrested for assaulting Islamabad traffic police officers
Fawad Ch & other's meeting with Shah Mehmood in hospital - Najam Sethi's analysis











