A female fan to Virat! Divorce Anushka and marry me, main bartan nhn dhulwaon gi
نئی دہلی (اسپورٹ رپورٹر)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ایک مداح نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا کو طلاق دیکر مجھ سے شادی کرلو، برتن نہیں دْھلواؤں گی۔گزشتہ روز چوتھی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی لکھے تاہم بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ایک مداح نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ادیتی نامی صارف نے ویرات اور انوشکا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کچن میں موجود ہیں ، ویرات نے ہاتھ میں برتن دھونے والا صابن اٹھا رکھا ہے، تصویر سے ایسا لگ رہا ہے جیسے ویرات سنک کے ساتھ کھڑے برتن دھو رہے ہیں۔ادیتی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیارے ویرات، انوشکا کو طلاق دے کر مجھ سے شادی کرلو، میں تم سے برتن نہیں دْھلواؤں گی۔صارفین نے مداح کی اس منطق پر دلچسپ تبصرے پیش کیے، متعدد صارفین نے کہا کہ برائے مہربانی دونوں کو یوں نظر نہ لگائیں۔
Source
Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi'
Trump hails 'Mecca Defense Pact' b/w Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye after days
“Who will be responsible if anything happens To Imran Khan?” Rana Sanaullah's statement in Senate
Can new provinces solve our problems? Hamid Mir's analysis
Maryam Nawaz targets PPP on Azad Kashmir election rigging claims
Asad Umar reveals why Pakistan needs new institutional units?












