Pakistan is bankrupt - Shabbar Zaidi's shocking statement
ملک دیوالیہ ہوچکا، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں شبر زیدی کا کہنا تھاکہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا۔
شبر زیدی کا کہنا تھاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔
خیال رہے کہ شبر زیدی وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہے۔
Source
Let’s not fool around that everything is working fine, Pakistan is already bankrupt; says Shabbar Zaidi who was till recently Chairman of FBR pic.twitter.com/HunF5UAyuZ
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 15, 2021
Viral video of Venezuela President Nicolás Maduro having chit chat with security personnel
Dramatic Operation: How CIA and Delta Force arrested Maduro from bedroom?
Abrupt laughter in the hall over Arnab Goswami’s video during DG ISPR press conference
Shame for India: Air India pilot detained in Canada for being intoxicated
DG ISPR Lt. General Ahmed Sharif's Important Press Conference - 6th January 2026
Irshad Bhatti's exclusive podcast with Rajab Butt & Nadeem Naniwala










