Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi

Young girl killed in Karachi over a clash on garbage dump issue

Posted By: Yasmin, December 16, 2021 | 08:16:35

Young girl killed in Karachi over a clash on garbage dump issue




کراچی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر لڑکی قتل

نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھری کے پے در پے وارکرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیاگیا۔

بلال کالونی تھانے کےعلاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے اقصیٰ مسجد کے قریب چھری کے پے در پے وارسے نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

مقتولہ کی شناخت 25 سالہ صباء کے نام سے کرلی گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی ۔

ایس ایچ اوبلال کالونی نواز بروھی نے بتایا کہ صبا کواس کے محلےدارغضنفر نامی ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، مقتولہ لڑکی نے گلشن معمارتھانے میں ایک مقدمہ درج کرارکھا ہے جس کی پیروی کے لیے مقتولہ گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلی تھی ، گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہی ملزم غضنفر کھڑا تھا جس نے لڑکی کو آتے دیکھ کر اس پر چھری سے حملہ کردیا اور قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقتولہ کو سٹی کورٹ جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی یہ واقعہ ہو گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اورمفرورملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پرتلخ کلامی اورجھگڑا بھی ہوا تھا ۔ ملزم نے مقتولہ لڑکی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی اورمحلے کی خواتین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بد تمیزآدمی ہے اور ہرکسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے اوراپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے ۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم غضنفر نشے کا عادی اورایک جنونی شخص بھی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے دو بھائیوں احسن اوردانش کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پرمفور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید انکوائری جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔



Source: Express



Comments...