Final result of PP 206 Khanewal by-election: PMLN's Rana Saleem wins seat securing 47649 votes
Youtube
پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا اور اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی جبکہ شوہر کے انتقال کے بعد ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑنے والی نورین ڈاہا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا محمد سلیم 47649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پی ٹی آئی کی نورین نشاط 34030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید واثق 15059 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار شیخ محمد اکمل 9619 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔
Source
Iran rocks Israel’s Ben Gurion Airport & other places with two ton warheads missiles
Truth behind the viral video of demonic statue in Karachi?
Video: Run-Out controversy between Salman Agha vs Mehidy Hassan
Iran intensifies attacks on ships in Strait of Hormuz
US C-130 refueling plane crashes in Iraq
Iranian President Masoud Pezeshkian presents three conditions to end the conflict










