What was printed on Junaid Safdar's sherwani buttons for Walima ceremony?
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی شیروانی کی خاص بات سامنے آگئی۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کے بعد بالآخر جنید صفدر کا گزشتہ روز ولیمہ بھی ہوگیا جس میں اُنہوں نے ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ کلاسک کشمیری شیروانی زیب تن کی۔
اب سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شیروانی کی خاصیت کے چرچے ہورہے ہیں کہ ڈیزائنر نے اُن کی شیروانی کے بٹنز خصوصی طور پر تیار کیے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کی شیروانی کے بٹنز پر ’شیر‘ کی تصویر شائع کی گئی جس کی وجہ سے اُن کا یہ لباس منفرد لگا۔
دوسری جانب جنید صفدر کی دلہن عائشہ سیف بھی پستہ رنگ کے خوبصورت لباس میں شاندار لگ رہی تھیں، اُنہوں نے سلور رنگ کی خوبصورت ہیروں سے جڑی جیولری کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی ہلکا میک اپ کیا۔
Source
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan
Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed
Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic?
Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral
Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case
Imran Khan's sons interview with Yalda Hakeem about their father's condition in jail










