DIG suspends five police officials for answering in a satirical way

۔’’جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ‘‘، ڈی آئی جی کو جواب دینے پر5 اہلکار معطل
کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا ہے۔
عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے۔
ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔
ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ’’ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو‘‘، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی۔
ایک اہلکار نے کہا کہ ’’جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ‘‘ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔
Source
Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi'
Trump hails 'Mecca Defense Pact' b/w Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye after days
“Who will be responsible if anything happens To Imran Khan?” Rana Sanaullah's statement in Senate
Can new provinces solve our problems? Hamid Mir's analysis
Maryam Nawaz targets PPP on Azad Kashmir election rigging claims
Asad Umar reveals why Pakistan needs new institutional units?












